اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کی خبر رساں ایجینسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے "سرگئی کورتکوف" نے کہا کہ مصر کو میگ - 35 طیاروں کی تعداد تحویل میں دینے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن اس قرارداد کے حوالے سے ہونے والی ابتدائی گفتگو میں اس بارے میں بھی بات چیت ہوچکی ہے۔ مصر کے اخبار الوطن نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصر کی جانب سے میگ - 35 طیاروں کی ممکنہ تعداد کی درخواست کے حوالے سے اس کمپنی نے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ مصر کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ میگ - 35 طیارے ، میگ - 29 سے زیادہ پیشرفتہ ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کے عبوری صدر "عدلی منصور" نے نومبر 2013 کو اپنے دورے مصر کے دوران روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" اور وزیر دفاع "سرگئی شویگو" سے ملاقات میں ا س قرارداد کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲